Baseerat Online News Portal

اسرائیل کے ساتھ معاہدہ پورے خطہ کےلیے انتہائی فائدہ مند اس سے امن اور خوشحالی کی راہ ہموار ہوگی: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان 

 

جدہ۔ ۲؍اپریل/بی این ایس

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات پورے خطے کے امن اور خوشحالی کےلیے فائدہ مند ہوگا ۔ الجزیرہ نے سی این این کے حوالے سے بتایاکہ سعودی وزیر خارجہ کاکہنا ہے کہ یہ اسی وقت ممکن ہے جب اسرائیل ۱۹۶۷ کی حدود میں واپس چلاجائے اور آزاد فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں آئے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں کئی عرب ممالک نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرلیے ہیں۔ فلسطینیوں کی جانب سے اس کی مخالفت بھی کی جارہی ہے ۔ ایک عرصے تک امریکی صدر ٹرمپ عرب اور اسرائیل کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں سرگرم کردار ادا کرتے رہے ہیں ان کی کوششوں سے متحدہ عرب امارات سمیت کئی ملکوں سے اسرائیل کے سفارتی تعلقات قائم بھی ہوگئے لیکن سعودی عرب نے ابھی تک اس معاملے میں اپنی پرانی پالیسی میں کسی لچک کا اشارہ نہیں دیا ہے ۔

You might also like