Baseerat Online News Portal

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے کارگزار جنرل سکریٹری نامزد

 

لکھنو۔۶؍ اپریل: (بی این ایس) مشہور عالم دین ، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے موجودہ سکریٹری فقیہ العصرمولانا خالد سیف اللہ رحمانی کو امیر شریعت مولانا سید محمد ولی رحمانی کے سانحہ ارتحال کے مسلم پرسنل لا بورڈ کارگزار جنرل سکریٹری نامزد کیاگیا ہے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا رابع حسنی ندوی نے بورڈ کے لیٹر ہیڈ پر لکھا ہے کہ ’’حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی ؒ ۰جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی وفات کو ہم سب بڑا سانحہ محسوس کرتے ہیں، آپ حضرات کو بھی یہی صدمہ ہوا ہوگا جو مجھے ہوا ہے، اللہ تعالیٰ اس خسارہ کا نعم البدل عطا فرمائے، ہم سب ان کے لیے رفع درجات عظیم کی دعا کرتے ہیں۔ ضرورت اور کام کے تقاضوں کے لحاظ سے قائم مقام جنرل سکریٹری کی تعین کی فوری ضرورت ہے۔ بورڈ کا انتخابی جلسہ چند ماہ میں ہونے والا ہے، جنرل سکریٹری کا اصل انتخاب اسی جلسہ میں ہوگا۔ عارضی طور پر میں بحیثیت صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ، شریعت وملت کے کاموں میں معروف شخصیت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی (موجودہ سکریٹری بورڈ) کو قائم مقام جنرل سکریٹری مقرر کرتا ہوں۔ بورڈ کا دفتر ان سے رابطہ رکھے اور حسب معمول ان کے مشورے سے کام کرے‘‘۔

You might also like