Baseerat Online News Portal

خدا بخش لائبریری کی عمارتوں کے انہدام کے فیصلے پر روک لگائی جائے،  المنصور ایجوکیشنل ٹرسٹ کی طرف سے وزیر اعلی سے اپیل

 

رفیع ساگر /بی این ایس

جالے۔ سڑک کو وسیع کرنے کے نام پر تاریخی خدابخش اورینٹل پبلک لائبریری اور گورنمنٹ اردو لائبریری کی عمارتوں کو منہدم کرنے کے فیصلے سے عوام بالخصوص اقلیتی طبقے میں زبردست بے چینی ہے۔ پوری دنیا میں یہ بحث چل رہی ہے کہ کیا حکومت بہار سڑک کو وسیع کرنے کے بہانے اپنی تاریخی وراثت کو خود ہی ختم کرنے پر آمادہ ہے۔ اس حوالے سے المنصور ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ دربھنگہ کی طرف سے وزیر اعلی کو ایک مکتوب بھیج کر اس فیصلے پر نظر ثانی کی گزارش کی گئی ہے۔ ٹرسٹ کے سکریٹری ڈاکٹر منصور خوشتر نے وزیر اعلی سے اس فیصلے پر روک لگانے کی اپیل کی ہے۔ مکتوب میں لکھا گیا ہے کہ اس طرح کے فیصلوں سے مخالفین کو موقع مل جاتا ہے اور وہ وزیر اعلی کی شبیہ کو خراب کرنے کے لیے ہنگامہ برپا کرتے ہیں. مکتوب میں اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ وزیر اعلی کے دور اقتدار میں تاریخی وراثت پر کوئی آنچ نہیں آ سکتی ہے۔

You might also like