Baseerat Online News Portal

برداہا کی ذکرہ ناز کی میٹرک میں نمایاں کامیابی،علاقے میں خوشی کا ماحول  نوشاد کی شاندار کامیابی پر سابق ضلع پارشد حبیب اللہ ہاشمی کی نیک خواہشات

رفیع ساگر /بی این ایس

جالے۔ بہار اسکول اگزامینیشن بورڈ کے میٹرک کے نتیجے میں برداہا، کمتول کی ذکرہ ناز بنت محمد سمیع اللہ نے فرسٹ ڈویژن سے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ ذکرہ ناز رام شرنگاری گرلس ہائی اسکول کمتول کی طالبہ ہیں۔ اس نے کل 431 نمبرات لاکر نہ صرف اپنے گاوں بلکہ علاقے میں اپنی مثال قائم کی ہے۔ان کی کامیابی سے ان کے گھر اور رشتہ داروں میں خوشی کا ماحول ہے۔ انہوں نے ہندی میں 83 اردو میں 87 ،حساب میں 92 ،سائنس میں 88 جبکہ سوشل سائنس میں 81 نمبرات حاصل کرکے فرسٹ ڈویژن سے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔اپنی کامیابی پر ردعمل میں ذکرہ ناز نے کہا کہ وہ آگے چل کر میڈیکل شعبہ میں اپنی منفرد شناخت بنانا چاہتی ہے جس کے لئے ان کے والدین اور مشفق اساتذہ کی رہنمائی ملتی رہے گی۔ان کی شاندار کامیابی پر سابق ایم ایل اے ڈاکٹر فیاض احمد، سماجی کارکن جاوید اختر، ایکسیلینٹ کوچنگ سنٹر گورہول شریف کے ڈائریکٹر زہیر صدیقی، بہار پبلک اسکول کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اختر، مقامی مکھیا شہناز بیگم اور سرپنچ شہاب الدین نے نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے شاندار مستقبل کے لئے دعائیں دی ہیں۔

ادھر مقامی بلاک کے قاضی بہیرا گاوں کے باشندہ محمد شہاب الدین کے صاحبزادے محمد نوشاد کے میٹرک میں نمایاں نمبرات حاصل کرنے پر گاوں میں خوشی کا ماحول ہے۔  محمد نوشاد کی کامیابی پر سابق ضلع پارشد و جنتادل یو اقلیتی سیل کے جنرل سکریٹری حبیب اللہ ہاشمی نے خوشی ظاہر کرتے ہوئے انہیں نیک خواہشات سے نوازا ۔انہوں نے کہا کہ علم صالح معاشرے کی تکمیل و سماج کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ مسٹر ہاشمی نے صدیقی کوچنگ سینٹر کے ڈائریکٹر محمد عرشی کو بھی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا مسلسل محنت اور صحیح وقت پر صحیح رہنمائی ملنے سے طلبا کی کامیابی یقینی ہے ۔جس کو محمد نوشاد نے سچ ثابت کرکے دکھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوشاد کے والد محمد شہاب الدین غربت کے باوجود اپنے بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں جس کے لیے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔نوشاد نے میٹرک امتحان میں 436 نمبرات حاصل کرکے گاوں و علاقے کا نام روشن کیا ہے ۔

 

 

You might also like