Baseerat Online News Portal

بائیک و کار کی ٹکر میں بائیک سوار زخمی

رفیع ساگر /بی این ایس

جالے۔ جالے اتر بیل سڑک پر گھوڑ دوڑ پیٹھیا گاچھی کے درمیان کار و بائیک کی آمنے سامنے کی ٹکر میں بائیک سوار بھپوڑ ہ رہائشی سیفی 19 سالہ شدید طور پر زخمی ہوگیا ۔ذرائع کے مطابق نوجوان اپنے گاؤں بھپوڑہ سے اتر بیل کی جانب جا رہا تھا کے گھوڑ دوڑ چوک کے قریب اتر بیل کی جانب سے آرہی تیز رفتار ایوؤن کار سے آمنے سامنے ٹکر ہوگئی جس میں بائیک سوار نوجوان شدید طور پر زخمی ہو گیا مقامی لوگوں کی مدد سے زخمی نوجوان کو علاج کے لئے سنگھواڑہ سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا جہاں سے زخمی نوجوان کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹر نے ڈی ایم سی ایچ ریفر کر دیا۔

You might also like