Baseerat Online News Portal

کورونا کا ٹیکہ زندگی لیتا نہیں بلکہ دیتا ہے :دلیپ رائے پوپری میں بہار پردیس ماڑواری سمیلن کی کورونا ٹیکہ کاری کیمپ میں ایم ایل اے نے لگوائے ٹیکے

 

رفیع ساگر /بی این ایس

جالے ۔۔ بہار پردیس ماڑواری سمیلن پوپری شاخ کی جانب سے کورونا ٹیکہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح مقامی ایم ایل اے دلیپ رائے نے کیا۔ اس کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے دلیپ رائے نے خود بھی کرونا کا ٹیکہ لگوایا ۔انہوں نے بڑی تعداد میں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا جیسی خطرناک اور مہلک بیماری سے بچاو کے لئے ٹیکہ لگوانا بہت ضروری ہے اور عوام کو تمام خدشات کو دور کرتے ہوئے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے اس کیمپ کے انعقاد کے لئے ماڑواری سماج کے لوگوں کی ستائش کی۔ تقریب میں مہمان خصوصی پوپری کے سب ڈویژنل آفیسر نویں کمار نے کورونا سے متعلق حکومت کے ذریعہ طے کیے گئے گائیڈ لائن کا عوام کو پوری طرح عمل میں لانے کی ہدایت دی ساتھ ہی سماجی دوری، ماسک کی اہمیت بتاتے ہوئے اس پر عمل کرنے کو کہا اور کسی طرح کی پریشانی ہونے پر متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے کی بات کہی۔

ماڑواری سمیلن کے صدر رمیش جالان، امر باجوریا، شیام بہاری کیجیوال، وجے اگروال، سوشیل کیجیوال، مانس جالان ،وکاس شرما، گووند کیجیوال، برجیش جالان ،برجیش ببنا،دیپک راج، ریڈ کراس پوپری کے سکریٹری اتل کمار، شنکر شرما، محمد ظفر اللہ خان، پپو مراری شیوہرے، وکاس راج وغیرہ سمیت کئی معزز شخصیات اس کورونا ٹیکاکاری کیمپ میں خصوصی طور پر پیش پیش رہے۔

 

 

You might also like