Baseerat Online News Portal

ماسٹر محمد محسن صاحب کی مرتب کردہ کتاب “تشریح قرآن مجید برائے تراویح” کا ممبرا میں اجراء

 

ممبرا: المنار ایجوکیئر کے چیئرمین،کلیۃ الصالحات ارریہ، بہار کے ناظم ماسٹر محمد محسن حفظہ اللہ کی مرتب کردہ کتاب “تشریح قرآن مجید برائے تراویح” کا اجراء جامعۃالفلاح اعظم گڈھ کے مہتمم تعلیم وتربیت ،انجمن طلبہ قدیم کے صدر،جناب ڈاکٹر جاوید سلطان فلاحی حفظہ اللہ کے ہاتھوں مہاراشٹر کے شہر ممبرا میں عمل میں آیا۔اجراء کی اس تقریب میں جو اہل علم شامل رہے ان میں جامعۃ الفلاح کے رکن شوریٰ مسجد اقصیٰ کے ٹرسٹی حافظ ادہم علی فلاحی صاحب،جامعہ اسلامیہ تلکہنا کے ذمہ دار جناب صبغۃ اللہ عمر فلاحی صاحب، جوہی ٹریولس کے مالک جناب شمس الدین فلاحی صاحب،وہائٹ پیپر پبلی کیشنز کے ڈائریکٹر دانش ریاض فلاحی صاحب، بچوں کا مقبول عام رسالہ جنت کے پھول کے مدیر عنایت اللہ خان فلاحی صاحب اور جناب اطہر علی فلاحی صاحب کا نام خصوصی طور پر لیا جاسکتا ہے ۔ تقریب رسم اجراء کی مناسبت سے مولانا جاوید سلطان خان فلاحی حفظہ اللہ نےفرمایا کہ” ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں بہتر وہ ہے جو قرآن مجید سیکھے اور سکھائے ،اس کا مطلب یہ ہوا کہ بہترین تعلیم قرآن مجید سیکھنا اور سکھانا ہے۔ اس کتاب کے مرتب نے خیر کے جذبہ سے اسے تیار کیا ہے اللہ تعالیٰ مرتب، پبلیشر اور جو لوگ بھی اس کتاب کی تیاری میں شامل رہے ہیں ان کی مساعی کو قبول فرمائے آمین”۔

واضح رہے کہ محترم ماسٹر محمد محسن صاحب کا تعارف کراتے ہوئے وہائٹ پیپر پبلی کیشنز کے ڈائریکٹر دانش ریاض نے کہا کہ موصوف علاقے کی تعلیمی و سماجی شخصیت ہیں جو دعوت دین کے کاموں میں ہمہ وقت مصروف رہتے ہیں ہر رمضان المبارک میں وہ ایسے چھوٹے چھوٹے رسالے لوگوں تک پہنچاتے ہیں جس سے مقامی طور پر لوگ مستفید ہوسکیں۔موجودہ کتاب بھی اسی سلسلے کی ایک کوشش ہےجسے وہائٹ پیپر پبلی کیشنز نے شائع کیا ہے ۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ زوم کے ذریعے مرتب کتاب جناب ماسٹر محمد محسن صاحب،جناب عفان احمد کامل صاحب ڈائریکٹر المنار ایجو کیئر ارریہ ، اور محمد شمیم قمر فلاحی نے بھی رسم اجراء میں شرکت کی اور فاضل مقررین کے خطاب کا شرف حاصل کیا۔

اللہ پاک سے دعا ہے کہ الله تعالیٰ اس کتاب کے طفیل مرتب اور ان کے اہل وعیال کو نیکیاں عطا کرے اور اسے صدقہ جاریہ بنادے آمین۔

You might also like