Baseerat Online News Portal

میٹرک میں نمایاں کامیابی پر پاکٹولہ کے طلباء وطالبات کو نائب پرمکھ آفتاب عالم منٹو کی نیک خواہشات

 

 

رفیع ساگر /بی این ایس

جالے۔ بوکھڑا بلاک کے پاکٹولہ کے طلبہ و طالبات نے بہار اسکول ایگزامینیشن بورڈ کے ذریعہ منعقدہ میٹرک امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کر اپنے گاؤں اور علاقے کا نام روشن کیا۔ اس گاؤں کی قرینہ فردوس نے میٹرک امتحان میں 429،  ذکیہ تنویر نے 400، رابعہ پروین نے 408، عافیہ پروین 345، نیٹو کمار منٹو نے375 نمبر حاصل کر اول درجہ سے میٹرک امتحان پاس کیا ہے۔ گاؤں کے دیگر طلبہ و طالبات طوبی فلک، رقیہ پروین،  امان اللہ، نوشاد، رحمت اللہ، محمد فیضان، تاسرین پروین، محمد عاشق، وویک کمار، اجیت کمار، سنیل کمار، ابھینیتا کماری،  شانو پروین، عالیہ پروین، عظمی پروین،  محمد مجاہد حسین،  محمد عاشق محمود وغیرہم کو بھی اس بورڈ امتحان میں کامیابی ملی ہے۔ ان کی کامیابی سے گاؤں میں جشن کا ماحول ہے اور مبارک بادی کا سلسلہ جاری ہے ۔ان کے والدین نے اسکول و کوچنگ کے تمام اساتذہ کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ کامیابی اساتذہ کی محنت کا ثمرہ ہے۔ بوکھڑا کے نائب پرمکھ آفتاب عالم منٹو، محمد معین اظہر ہیرا، محمد شہاب الدین، محمد سلیم، ایڈووکیٹ محمد عاصم گوجر، محمد قمرالزماں، عبدالرقیب شامی، محمد تنویر، محمد مقیم، محمد آزاد، عبدالحسیب، محمد غفران،محمد شاداب انظار، ماسٹر محمد گلشاد، قاری وثیق رحمانی، محمد دستگیر ببلو، محمد سرفراز اجالے، محمد مشکور وغیرہ نے کامیاب طلبا و طالبات کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

You might also like