Baseerat Online News Portal

معاشرہ کے بگاڑ کو دور کرنے کے لئے زندگیوں میں سنتوں کو اپنانے کی تلقین

اصلاح معاشرہ کے جلسہ سے مولانا سید بشیر احمد صاحب حسامی کا خطاب
حیدرآباد:۱۵؍اپریل(پریس ریلیز)جمعیۃ علماء کاماریڈی کے زیر اہتمام کاماریڈی کے مختلف محلوں میں اصلاح معاشرہ کے پروگرام ایک عشرہ سے منعقد ہورہے ہیں اختتامی پروگرام سے مولانا سید بشیر احمد صاحب حسامی ومولاناعبدالقدیر صاحب تمیم نظام آبادی کے بصیرت افروز خطابات ہوئے مولانا بشیر احمد صاحب حسامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عشقِ رسول کے سلسلہ میں ہم میں زبانی دعوے بہت ہیں جو کہ کافی نہیں ہے اتم درجہ کا عشق لانے کی فکر کریں۔ہم سے پہلوں میں ایسا عشق تھا کہ آسمان سے فرشتے انکی مدد کے لئے اترتے تھے۔آج ہمارا عشق اور دین اتنا کمزور ہوگیا کہ وہ صرف ہماری گاڑیوں اور گھروں کے اوپر آگیا ہے، صحابہؓ کو آپﷺ سے ایسی محبت تھی اور اتنا عشق تھا کہ جب وصالِ مبارک ہوا تو اپنے حق میں بینائی ختم ہونے کی دعا کرلی کہ جب محبوب ہی نہ رہے تو ان آنکھوں کا کیا کروں، انسانوں تو انسان جانوروں نے بھی آپ سے محبت کی ہے،اپنے اندر دینداری پیدا کریں۔
بے دینی سے حکومتوں کا زوال ہوتا ہے، مغلیہ سلطنت میں جو زوال آیا اسکی وجہ بے دینی ہی ہے، جو بھی اپنی زندگی میں دین لائیں گا وہ باکمال کہلائے گا، مغلیہ سلطنت میں لکھنے پڑھنے والے نہیں تھے تو اعلی عہدوں پر غیرمسلم فائز تھے، بے دینی نے اس سلطنت کو لے ڈوبا۔آج امت کی صلاح و فلاح کے فکر کی ضرورت ہے، کوشش یہ کریں کہ رسول اللہ کی سنتوں کے نور سے اپنی زندگیوں کو جگمگائیں۔معاشرہ سے خرافات رسم و رواج کا خاتمہ اسی وقت ممکن ہے جب ہم آقا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی محبت کے ساتھ سنتوں کو اپنی زندگیوں میں لائیں ۔
مفتی عمران خان صاحب سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی وکنونیر اصلاح معاشرہ کمیٹی نے نظامت کے فرائض انجام دے مولانا منظور عالم صاحب مولانا نظر الحق صاحب ومفتی خواجہ شریف صاحب مدظلہ ترجمان مجلس تحفظ ختم نبوت نے بھی خطاب کیا حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی نے سب کا شکریہ ادا کیا۔

You might also like