Baseerat Online News Portal

عالم اسلام کے ممتاز عالم دین علامہ ڈاکٹر یوسف القرضاوی کورونا سے متاثر

آن لائن نیوزڈیسک
قطر میں مقیم ممتاز مصری عالم دین علامہ ڈاکٹر یوسف القرضاوی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا گیا کہ ’شیخ القرضاوی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ ان کی حالت ٹھیک ہے۔ ان کا علاج ہورہا ہے اور انہوں نے اپنے فالورز سے صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی ہے۔‘
ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی انادولو نے بھی یہ خبر رپورٹ کی ہے۔
ان کے بیٹے عبدالرحمان نے بھی ان کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ان کے والد نے پچھلے دنوں کورونا ویکسین بھی لگوا لی تھی۔
شیخ یوسف القرضاوی کی عمر 94 سال ہے اور وہ اخوان المسلون کے روحانی رہنما، الاتحادالعالمی لعلماء المسلمین ،یورپین کونسل فار فتویٰ اینڈ ریسرچ اور اسلام آن لائن ڈاٹ نیٹ کے سربراہ ہیں۔

You might also like