Baseerat Online News Portal

راجو کے عظیم روحانی رہنما مولانا حافظ شمس الہدی سخت علیل،دعا کی درخواست

جالے:۱۹؍اپریل(رفیع ساگر؍بی این ایس)سنگھواڑہ بلاک کے راجو گاؤں کے عظیم روحانی رہنما و مصلح امت مولانا حافظ شمس الہدی صاحب کے سخت علیل ہونے کی اطلاع سے ان کے عقیدتمندوں کا حلقہ سوگوار ہے۔مولانا اپنی شرافت نفسی اور بے حد معتدل ہونے کی وجہ کر امت میں اپنی ایک الگ شناخت رکھتے ہیں۔سلسلہ نقشبندیہ سے آپ کا تعلق ہے۔آپ کے ہاتھ پر ہزاروں لوگوں نے اصلاح کی بیعت کی ہے۔مولانا کے سخت بیمار ہونے کی وجہ کر ان کے معتقدین میں بے چینی دیکھی جارہی ہے۔اس وقت وہ ڈاکٹر کی سخت نگہداشت میں ہیں۔ان کے معتقدین اور متوسلین نے رمضان المبارک کے خاص موقع پر دعاؤں کے اہتمام کی درخواست کی ہے۔ریاست کے سابق فوڈ چیئرمین الحاج عطا کریم،مفتی سعید، قاری ریحان قاسمی، ماسٹرقمرالزماں ،دارالعلوم سبیل الفلاح کے معتمد الحاج مولانا مظفراحسن رحمانی، مولانا صفات احمد، سابق مکھیا مظفرامام عرف طفیل، اظہار احمد منا، سابق مکھیا احمد علی تمنے، حاجی محفوظ خان، سعید عالم عرف العالم ،عامر حسن شکرپوری، مفتی سلیم ناصری، انجینئر شہزاد تمنا، صادق آرزو اور ماسٹر ریحان نے امت مسلمہ سے خصوصی دعاوں کی درخواست کی ہے۔

You might also like