Baseerat Online News Portal

قطر میں پاکستان اور انڈیا سمیت چھ ممالک کے مسافروں پر آئسولیشن کی پابندی لازمی

آن لائن نیوزڈیسک
قطر نے چھ ممالک کے باشندوں پر ہیلتھ آئسولیشن کی پابندی عائد کرتے ہوئے ہوٹل مختص کر دیے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قطر نے بدھ کو بیان میں کہا ہے کہ انڈیا، پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا اور فلپائن سے آنے والے مسافروں کو 10 روز تک ہیلتھ آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔
قطری ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ نئی پابندی فوری لاگو ہوگی۔ ’اکتشف قطر‘ (قطر کو دریافت کریں) سیاحتی پروگرام نے بیان میں کہا ہے کہ 29 اپریل تک سپیشل پیکیج کے تحت ریزرویشن منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ریزرویشن منسوخی کا فیصلہ تمام مسافروں کے حوالے سے کیا گیا ہے۔ تمام مسافر جنہوں نے پہلے ریزرویشن کرائے تھے انہیں دوبارہ ریزرویشن کرانا ہوں گے۔
بیان میں کہا کہ ریزرویشن کی منسوخی کے بعد تمام مسافروں کو ادا شدہ ساری رقم واپس کی جائے گی۔
بیان کے مطابق ہیلتھ آئسولیشن کے لیے ہوٹلوں میں بکنگ بڑھ گئی ہے۔ اب تک جن لوگوں نے ہوٹلوں میں بکنگ کرائی تھی ممکن ہے اب انہیں بکنگ نہ ملے۔ چھ ملکوں سے آنے والے مسافروں کے لیے کئی ہوٹل مختص کر دیے گئے ہیں۔

You might also like