Baseerat Online News Portal

کورونا وائرس سے بھارت متاثر، ہم نے مددکاوعدہ کیا ہے: کملا ہیریس

آن لائن نیوزڈیسک
امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے بھارت میں کورونا وائرس کی حالت کو تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے اس چیلنج کا مقابلہ کرنے میں مدد کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ہیرس نے اوہائیو کے سنسناٹی میں کہاہے کہ اس میں کوئی سوال نہیں ہے کہ لوگوں کی زندگیوں کے لحاظ سے یہ ایک بہت بڑا المیہ ہے جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا ہے ، میں ایک بار پھر یہ کہوں گی کہ بطور ملک ہم نے ان سے عوام کی حمایت کا وعدہ کیاہے۔ایک سوال کے جواب میں ہیرس نے کہاہے کہ ہم نے ڈالر کی رقم کے معاملے میں وعدہ کیا ہے ، جو پی پی ای اور دیگر چیزوں کے تحت جائے گا ، لیکن افسوس کی بات ہے۔میری دعا لوگوں کے ساتھ ہے کہ وہ انتہائی اذیت میں گزر رہے ہیں۔اس سے قبل وہائٹ ہاؤس نے کوویڈ 19 کے معاملات میں ہونے والے زبردست اضافے کے پیش نظربھارت سے سفر پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ہیرس نے کہاہے کہ اس پابندی کی خبر عام ہونے کے بعدسے انہوں نے ہندوستان میں اپنے کنبے سے بات نہیں کی ہے۔

You might also like