Baseerat Online News Portal

ویکسین کی جلد منظوری کے لیے حکومت ہند سے بات چیت جاری:فائزر

آن لائن نیوزڈیسک
عالمی دوا ساز کمپنی فائزر کے چیئرمین اور سی ای او ، البرٹ بوریلا نے پیر کے روزکہاہے کہ کمپنی بھارتی حکومت سے بات چیت کررہی ہے کہ وہ جلد ہی بھارت میں اپنی فائزر-بائیوچ ویکسین دستیاب کرائے۔بدقسمتی سے ہماری ویکسین ہندوستان میں رجسٹرڈنہیں ہے حالانکہ ہم نے مہینے پہلے ہی درخواست دی تھی۔اس کی تیزی سے منظوری دی جائے۔فائزر نے اس سے قبل اپریل میں کہا تھا کہ اس نے بھارت میں سرکاری ٹیکے لگانے کے ایک پروگرام کو غیر منافع بخش قیمت پر مہیا کرنے کی پیش کش کی تھی اور وہ ویکسین بھارت میں دستیاب بنانے کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پابندعہد ہے۔فائزر کو معلوم ہے کہ وبا کو ختم کرنے کے لیے اس ویکسین کی دستیابی ضروری ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم اس وقت حکومت ہند سے بات چیت کر رہے ہیں تاکہ ملک میں دستیاب ہونے والی ہمارے فائزر بائینٹیک ویکسین کو جلدی سے منظوری دی جائے۔کمپنی نے کہا ہے کہ فائزر ملک میں حکومت کے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کے لیے فائزر اور بائینٹیک ویکسین فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ہندوستانی حکومت نے پچھلے مہینے درآمدی ٹیکوں کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی تھی۔

You might also like