Baseerat Online News Portal

عوام کے لیے سرکارکے پاس پیسہ نہیں،سنٹرل وسٹاپروجیکٹ مضحکہ خیز:سیتارام یچوری

نئی دہلی3مئی(بی این ایس )
سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے کورونا وائرس کی وبا کے باوجود سینٹرل وسٹا منصوبے کو جاری رکھنے کے حکومتی منصوبوں کومضحکہ خیز قرار دیاہے۔یچوری نے منظوری کے وقت پر سوال اٹھایا اور اس منصوبے کے تحت باقی عمارتوں کے لیے مرکزکے مطلوبہ ماحولیاتی کلیئرنس سے متعلق رپورٹ کا حوالہ دیا۔انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ یہ مضحکہ خیز ہے۔ آکسیجن اور ویکسین کے لیے پیسہ نہیں ہے جبکہ ہمارے بھائی بہن اسپتال میں بستر کے انتظار میں مر رہے ہیں۔ لیکن مودی اپنی خواہش مندانہ عزائم کو پورا کرنے کے لیے عوام کا پیسہ ضائع کردیں گے۔ اس جرم کو روکیں۔

You might also like