Baseerat Online News Portal

بریکنگ نیوز : بہار میں 15 مئی تک مکمّل لاک ڈاؤن! وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ٹویٹ کرکے جانکاری دی

4 مئی /پٹنہ/ بصیرت آن لائن

بہار میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملوں کو دیکھتے ہوئے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے 15 مئی تک مکمّل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے،

واضح رہے کہ پردیش میں پہلے ہی سے نائٹ کرفیو نافذ ہے، لیکن اب 15 مئی تک مکمّل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا، وزیر اعلٰی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ گذشتہ روز ساتھی وزراء اور عہدیداروں سے بات چیت کے بعد 15 مئی 2021 تک بہار میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کی تفصیلی ہدایات اور رہنما خطوط کرائسز منیجمنٹ گروپ(Crisis management Group) کو آج جاری کرنے کو کہا گیا ہے، امید کی جا رہی ہے کہ اس لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کی جاسکتی ہے، 

You might also like