Baseerat Online News Portal

ٹوئٹر نے کیا کنگنا راناوت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ سسپینڈ،

ممبئی /4مئی/بصیرت آن لائن

مشہور بالی ووڈ اداکارہ کنگنا راناوت کا ٹویٹر اکاؤنٹ ٹویٹر نے سسپینڈ کردیا ہے، واضح رہے کہ کنگنا اپنے متنازع ٹویٹس اور حکومت کی طرف داری کی وجہ سے ہمیشہ تنقید کی زد میں رہتی ہیں، آپ کو یاد ہوگا  سوشانت سنگھ راجپوت کیس اور کسانوں کے آندولن کے متعلق اپنے ٹویٹس کی وجہ سے کافی چرچا میں تھی، اکثر و بیشتر وہ ٹوئٹر پر کسی نہ کسی سے متصادم رہتی تھی، کسان آندولن کے متعلق ٹویٹس کرنے پر دل جیت دوسانجھ سے ان کا ٹویٹر جنگ شاید ہی کوئی بھولا ہو، 2 مئی کو بنگال الیکشن کے نتائج آنے کے بعد بھی اپنی عادت سے مجبور کنگنا نے پھر ایک بار بی جے پی کی ترجمان بن کر نفرت انگیز ٹویٹ کیا اور لکھا کہ اب بنگال دوسرا کشمیر بن جائے گا اور ہندوؤں پر ظلم ہوگا،اور بی جے پی کی ہار کو ہندوستان کی ہار بتایا تھا،کنگنا  کے ٹوئٹر پر 3 ملین سے زائد فالورز تھے

You might also like