مضامین ومقالات

یہی تو عشق ہے!کہ جان جاں آفریں کے سپرد کردیں

مہدی حسن عینی القاسمی
اسلام ازابتداتاانتہا ذات نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وسلم پر ہی موقوف و منحصر ہے،عصمت رسول خدا اور عفت حبیب خدا جب تک باقی ہے اسلام اس وقت تک قائم ودائم ہے،اسی لئے عصمت رسول پر کیچڑ اچھالنا اسلام کا جنازہ نکالے جانے کے مترادف ہے،اسی لئے ذات نبی و اوصاف نبی سے ہر ایک مسلمان کو عشق کی حد تک عقیدت ہوتی ہے،اگر کسی نے بھی کلمہ لااله پڑھ لیا ہے تو اسے نبی رحمت آقائے نامدار محمد الرسول اللہ ﷺ کی ذات سے عشق ہوجاتاہے وہ خود کو بچانے کے لئےسب کچھ قربان کردیتاہے لیکن عصمت نبی کے لئے خود کو بھی قربان کردیتا ہے،اورجب کوئی ناموس رسالت پر انگشت نمائی کرتا ہے تو ادنی سے ادنی مسلمان پھر دماغ سے سوچے بغیر دل کی مانتا ہے اور گستاخ رسول کے زہر ہلاہل بن جاتا ہے،محبوب کے لئے جان جاں آفرین کے سپرد کردیتا ہے،یہی عشق ہے،گستاخ رسول بشرمنافق کو حضرت عمر کے قتل کرنے سے لے کر عبد الحق قادیانی کو شہید حاجی مانک کے قتل کرنے تک کی طویل داستان اسی عشق کی کھلی کتاب ہے،محمد الرسول اللہ کی ذات ہی وہ نقطہ مرکزی ہے جہاں آکر ہر کلمہ گو سارے اختلاف وانتشار کو پس پشت ڈال کر صرف مسلمان ہوتا ہے،عاشق رسول غازی ممتاز قادری کی شہادت سے لے کر ابھی تک یہی بات ہے کہ مسلک و مشرب کا اختلاف ختم کرکے سبھی مسلمان ممتاز قادری کے ساتھ یکجہتی کا مظاھرہ کررہے ہیں،وہ الگ بات ہے کہ ایک طبقے نے اس پورے معاملہ سے خود کو الگ رکھا کیونکہ نبی کی ذات ان کے لئے مرکز وحدت نہیں ہے.العیاذ باللہ گستاخ رسول سلمان تاثیر کو جہنم رسید کرنے کے بعد جام شہادت نوش کرنے والے ممتاز قادری کے جنازے میں بلاتفریق مذھب ومسلک انسانوں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر صرف اور صرف عشق رسول اور عشق نبی کا کھلا مظہر تھا،اور معاندین اسلام کے لئے ببانگ دہل اعلان تھا کہ تم لاکھ چاہو مسلمان تقسیم ہوجائے پر جب مسئلہ محمد کی ذات کا ہوگا تو ہر مسلمان سر پر کفن باندھ کرمیدان میں ہوگا، ممتاز قادری کو پھانسی دیا جانا حکومت پاکستان کی اسلام دشمنی،مغرب نوازی اور دریدہ ذھنی کی واضح دلیل ہے،ڈاکؤوں،زانیوں،اسمگلروں،قاتلوں کو N.R.Oکے ذریعہ یک جنبش قلم سے معاف کردینے والا پاکستان ایک غازی کو پھانسی دینے پر مجبور تھا ظاہر ھیکہ یہ اس کی مغربی طاقتوں کی غلامی کی وجہ سے ہی ہے،جس نے اسے ضمیر فروشی کے ساتھ ایمان فروشی پر بھی مجبور کردیا،اوراب سناھیکہ حکومت پاکستان شہید جنرل ضیاء الحق کے بنائے ہوئے ناموس رسالت ایکٹ(سی۲۹۵) کو بھی ختم کرنے والی ہے تاکہ ہر شخص بے مہار ہوجائے. اب ایک دوسرا مسئلہ یہ ھیکہ بعض دانشور،اہل قلم روشن خیال حضرات “مسلمانان پاک” کے احتجاج اور ممتاز قادری کے لئے اتحاد کو فرقہ پسندی، تشدد پسندی اور کٹر پنتھ سے تعبیر کرتے ہوئے پاکستان کے مسقبل کو تاریک قرار دےرہے ہیں،جنہیں یہ نہیں معلوم کہ یہ حب رسول کی وجہ سے ہے ناکہ چرم پنتھی کی وجہ سے، “پنڈت نہرو ایک شراب خانے میں مولانا آزاد کا ہاتھ پکڑ کر لےجاتے ہیں جہاں نشہ میں دھت چند مسلم نوجوان بیہوش پڑے ہوئے ہوتے ہیں،اور نہرو و آزاد کیجانب توجہ بھی نہیں کرتے نہرو آزاد سے کہتے ہیں دیکھئے آپ کے اسلام کا یہ حال ہوگیا ہے،آزاد ان سے کہتے ہیں ذرا رکئے!اور ان نوجوانوں سے کہتے ہیں کہ یہ وزیر اعظم جواہر لعل نہروہیں جو تمہارے نبی کو برابھلا کہ رہے ہیں اتنا سنتے ہی وہ شرابی جواری بیہوش نوجوان بجلی بن کر نہرو پر کودتے ہیں اور مرنے مارنے کے لئے تیار ہوجاتے ہیں، مولانا ابوالکلام آزاد نہرو جی سے کہتے ہیں کہ جب تک ان مسلمانوں کے دل میں نبی سے عشق ہے اسلام کا کوئی بال بیکا بھی نہیں کرسکتاـ ہم یہ نہیں کہتے کہ صرف مرنا مارنا ہی ناموس رسالت کے تحفظ کی دلیل ہے بلکہ اصل تو یہ ھیکہ آقا کی ایک ایک سنت، آپ کا اسوہ،آپ کے ایک ایک حکم کو اپنی زندگی کا اوڑھنا بچھونا بنایاجائے،اور خود کو آپ کی ہر ایک سنت پر عمل پیرا کرنے کے لئے تیار کیا جائے، لیکن عشق و عزیمت تو یہی ہے کہ گستاخ رسول کی زبان کاٹ دی جائے،اسے تڑپاتڑپاکر مارا جائے،چاہے پھر خود کو ہی کیوں نا قربان کرنا پڑجائے، شان رسالت مآب میں گستاخی ونازیبا کلمات کہنا اب ایک عالمی مسئلہ بن گیا ہے اور حکومتیں اس پر قدغن لگانے کےلئےکوئی عملی اقدام بھی نہیں کررہی ہیں کیونکہ ساری دنیا پر ذھنی واقتصادی طور سے دجالی طاقتوں کی شہنشاہی و اجارہ داری ہے، اس لئے سبھی مسلمانان عالم کی ذمہ داری یہ ھیکہ عقل و خرد سے کام لیتے ہوئے نبی کی سیرت کو اتناعام کریں،آپ کے پیغامات کو اتنی ترویج دیں، اسلام کی شبیہ کو اپنے عمل و کردار سے ایسا بےداغ بنادیں، کہ اگر کوئی نبی کی ذات پر حملہ کرے تو رامپال،نانک سنگھ، اسٹیو،جوزف اور بنجامن بھی ممتاز قادری بن کر ناموس رسالت کی حفاظت کریں۔
(بصیرت فیچرس)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker