Baseerat Online News Portal

ٹریکٹر و بائک کی آمنے سامنے ٹکر ،بائک سوار کی موت

 

جالے: 4 مئی (رفیع ساگر /بی این ایس) سنگھواڑہ تھانہ حلقہ کے نستہ ۔کمتول سڑک پر منگل کی دیر شب دوسمنا چوک واقع ناصر گنج نستہ و دوسمنا چوک کے درمیان بھرواڑہ کی جانب سے تیز رفتار سے آرہے بے قابو ٹریکٹر نے اپاچی بائیک پر سوار 2 افراد کو کچل ڈالا جس کی وجہ سے ایک بائک سوار کی موت دربھنگہ اسپتال لے جانے کے درمیان ہوگئی جب کہ دوسرا شدید طور پر زخمی ہوگیا ۔موقع پر پہنچی سنگھواڑہ تھانہ کی پولیس نے دونوں زخمی افراد کو علاج کے لئےبھڑواڑہ کے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا جہاں سے دونوں کی تشویش ناک حالت دیکھ ڈاکٹر نے اسے دربھنگہ ریفر کردیا پولیس نے ٹریکٹر کو ضبط کر لیا ہے ۔ٹکر اتنی تیز تھی کہ بائک سوار ٹریکٹر کے پیچھے والے چکہ سے لگبھگ20 میٹر گھسیٹتا رہا اور ٹریکٹر ایک درخت سے ٹکڑا گئی جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ مہلوک کی شناخت موہن پور رہائشی بھولا یادو 45 کے طور پر ہوئی جب کہ دوسرا زخمی پانڈے یادو مہلوک کا بھائی بتایا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق دونوں اپنے گھر سے اپاچی بائک پر سوار ہو کر بھرواڑہ بازار کی طرف جارہے تھے کہ اسی اثناء میں دوسمنا اور ناصر گنج نستہ کے چوڑ کے درمیاں بھرواڑہ کی جانب سے تیز رفتار سے آرہی بے قابو ٹریکٹر کی زد میں آگئے جس کے سبب دونو شدید طور پر زخمی ہوگئے جہاں بھولا یادو کو اسی درمیان دربھنگہ اسپتال لے جانے کے درمیان موت ہوگئی جب کی دوسرے بائک پر سوار افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ مہلوک کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد جب گاؤں پہنچی تو گاوں میں کہرام مچ گیا ۔مکھیا لال پاسوان پنکج کمار سمیت کئی پنچایتی سطح کے لیڈر اہلِ خانہ کو تسلّی دے رہے تھے۔

You might also like