Baseerat Online News Portal

16 سالہ نابالغ لڑکی کے قتل معاملہ میں 9 افراد نامزد، 3 گرفتار

جالے: 4 مئی (رفیع ساگر /بی این ایس) مقامی تھانہ کے چندردیپا گاوں میں 16 سالہ لڑکی کی مشتبہ موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔اس ضمن میں لڑکی کے والد محمد آزاد علی نے تھانہ میں تحریری درخواست دیکر گاوں کے ہی محمد ارباز، محمد رئیس اور محمد فیضل سمیت 9 افراد پر قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے نامزد کیا ہے جس میں پولیس نے 3 ملزمین کو گرفتار کر عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا ہے۔تھانہ صدر یشودانند پانڈے نے بتایا کہ لاش کو ضبط کر پوسٹ مارٹم کے لئے دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لڑکی کے قتل سے پیچھے یکطرفہ عشق میں ناکامی کا معاملہ بتایا گیا ہے جس کو لیکر رات میں ملزمین نے لڑکی والے کے گھر پر منظم طور پر حملہ کرکے لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کی تھی۔تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد ہی موت کے اسباب پر کچھ کہا جاسکتا ہے۔پورے معاملے کی پولیس گہرائی سے جانچ کر رہی ہے۔

You might also like