Baseerat Online News Portal

سابق رکن پارلیمان شہاب الدین کی موت کی سی بی آئی جانچ کرائی جائے: ایس ڈی پی آئی بہار

پٹنہ:۵؍مئی(پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) بہار کے صوبائی جنرل سکریٹری احسان پرویز نے سیوان کے سابق ممبر پارلیمنٹ اور راجد کے بانی لیڈر شہاب الدین صاحب کی موت پرغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہاب الدین کا انتقال بہار میں سماجی برابری کے جدوجہد کی سیاست کا بہت عظیم نقصان ہے جس کی بھرپائی ناممکن ہے۔ انہوں نے شہاب الدین صاحب کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے اہل خانہ سے یکجہتی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کیا کہ ان کے بیٹا اسامہ شہاب اور ان کی فیملی شہاب الدین صاحب کے سماجی برابری کے مشن و قوم کے تعلیمی تقویت کے جدوجہد کو آگے بڑھانے کا کام کرینگے۔ احسان پرویز نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ شہاب الدین صاحب کی موت مکمل طور پر مشکوک ہے اور غالب گمان ہے کہ شہاب الدین صاحب کو کورونا کا بہانہ بنا کر ان کا سیاسی قتل کردیا گیا ہے۔ لہذا، سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا، بہار شاخہ مرکزی و ریاستی حکومت سے مانگ کرتی ہے کہ ان کے موت کی سبی بی آئی جانچ کرائی جائے۔ انہوں نے راجد اور ان کے لیڈران کے ذریعہ اپنے بانیان میں سے ایک شہاب الدین صاحب و ان کی فیملی کو عام کارکنوں سے بھی زیادہ نظر انداز کرنے پر افوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام دوسری سیاسی پارٹیوں سے بھی مانگ کیا ہے کہ وہ شہاب الدین صاحب کی موت کی سی بی آئی جانچ کیلئے آواز اٹھائیں۔

You might also like