Baseerat Online News Portal

مولانا نور عالم خلیل امینی کے انتقال پر مفتی ساجد کھجناوری کا اظہار تعزیت

دیوبند،5؍ اپریل(سمیر چودھری؍بی این ایس)
معروف نوجوان عالم دین اور ماہنامہ صدائے گنگوہ کے مدیر اعلیٰ و جامعہ اشرف العلوم رشیدی گنگوہ کے استاذ مفتی ساجد کھجناوری نے ممتاز عالم دین مولانا نور عالم خلیل امینی کے انتقال پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا اورکہاکہ حضرت مولانا نور عالم خلیل امینی کا علمی لحاظ سے مقام و مرتبہ بہت بلند تھا،آپ کے انتقال سے ملک ایک ممتاز عالم اور بے مثال ادیب سے محروم ہوگیا ایک طویل عرصے تک انہوں نے دین اور علم کی خدمت انجام دی اور علم وادب کی وادی کو منور کیا ، ان کادرس مثالی اور ان کی طرز زندگی نمونہ کی تھی،وہ ایک مقبول استاذ ،مستنداور معروف عالم دین بالخصوص عربی فن وادب میں یکتائے روزگار تھے،مولانا نورعالم خلیل امینی ان بزرگوں اور علماء میں سے تھے جنہوں نے درس وتدریس تدریس کے میدان میں کارہا ئے نمایاں انجام دیا ہے ،ان کے جانے سے دارالعلوم دیوبندایک شفیق استاداور بہترین ادیب اور علمی شخصیت سے محروم ہوگیا۔اللہ تعالی حضرت مولاناکی مغفرت فرمائے اور درجات بلند کرے ۔معروف ادیب عبداللہ عثمانی نے کہاکہ حضرت مولانا کا علم و فضل، زہد و تقویٰ میں ممتاز مقام تھا، وہ ایک شخص نہیں بلکہ ایک انجمن تھے،عربی ادب پر ان کو بڑاعبور حاصل تھا،ان کی عربی ادب کی خدمات کودیکھتے ہوئے صدر جمہوریہ ایواڈ سے نواز اگیا،عربی بولنے لکھنے پر ان کو جس قدر عبور حاصل تھااردو ادب میں بھی اسی طرح مہارت تھی جو ان کی تصنیفات سے جگ ظاہرہے،پورے ملک کو ان کے زبان و ادب کی وجہ سے ان پر ناز تھاان کے جانے سے ایک بڑا خلا پید اہواہے اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔

You might also like