Baseerat Online News Portal

10 مئی تک دہلی میٹرو کے نظام میں تبدیلی

نئی دہلی4مئی(بی این ایس )
کورونا وائرس کے انفیکشن پر قابو پانے کے لیے دہلی میں 10 مئی تک لاک ڈاؤن نافذہے۔ اس مدت کے دوران بہت ساری پابندیاں اپنی جگہ پر ہیں اور بیشتر دفاتربھی بندہیں۔سرکاری آفس کھلی ہیں،میٹرو،بس سروس جاری ہے۔ اس کے ساتھ ، دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے بھی اپنے مسافروں کو کورونا سے بچانے کے پیش نظر ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ ڈی ایم آر سی نے اپنی میٹرو ٹرینوں کا شیڈول تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ پیر سے ہی مئوثرہو گیا ہے۔ ان فیصلوں کے بعدمیٹرومسافروں کو 15 سے 20 منٹ اور کچھ منتخب انٹرچینجز پر 30 منٹ انتظار کرنا پڑے گا۔ ظاہر ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دہلی میٹرو کا سفر پہلے جیسا نہیں ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ میٹروٹرینوں کے وقفہ میں اضافہ کیاگیاہے۔ دہلی میٹروریل کارپوریشن کے اعلان کے مطابق میٹروخدمات صبح سے شام تک جاری رہیں گی لیکن صبح اور شام میں صرف 4-4 گھنٹے ہی سفر کیا جاسکتا ہے۔

You might also like