Baseerat Online News Portal

اب کوروناپروٹوکول کی خلاف ورزی پرایکشن کی درخواست کاجوازنہیں رہا:ـالیکشن کمیشن

نئی دہلی4مئی(بی این ایس )
الیکشن کمیشن نے دہلی ہائی کورٹ کوبتایاہے کہ اسمبلی انتخابات کا عمل ختم ہوگیاہے۔اس لیے ماسک نہیں لگانے والے اورکوروناپروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کے خلاف کارروائی والی درخواست کا کوئی جواز نہیں ہے۔الیکشن کمیشن کی درخواست پر کوئی تبصرہ کیے بغیر چیف جسٹس ڈی این۔ پٹیل اور جسٹس جسسمیت سنگھ کی بنچ نے الیکشن کمیشن سے درخواست پر جواب دینے کو کہا۔ اس کیس کی اگلی سماعت اب 3 جون کو ہوگی۔اسی کے ساتھ ہی مرکزنے اس درخواست پر اپنے جواب میں کہا ہے کہ مارچ میں ہی اس نے تمام ریاستوں / مرکز کے علاقوں کی حکومتوں سے کہا تھا کہ وہ تمام اسمبلیوں میں کوویڈ 19 پروٹوکول پر سختی سے عمل پیرا ہونے کو یقینی بنائے۔یہ درخواست قانون ساز اسمبلیوں کے انتخابی عمل کے آغاز سے قبل اترپردیش کے سابق ڈائریکٹر جنرل پولیس اور تھنک ٹینک کے چیئرمین ، وکرم سنگھ نے دائر کی تھی اور کہا تھا کہ ان کے احکامات اور ہدایات کی خلاف ورزی مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن نے کی ہے۔انتخابی مہم زور زور سے جاری رہی اور کوویڈپروٹوکول پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے۔

You might also like