Baseerat Online News Portal

کیرالہ: کوویڈ 19کی پابندیوں کے درمیان عیدمنائی گئی

ترووننت پورم 13مئی(بی این ایس )
کیرالہ میں عائد پابندیوں کے درمیان عید کا تہوار مسلمانوں نے منایا۔لوگوں نے اپنے اپنے گھروں میں اہل خانہ کے ساتھ عید کی خوشی بانٹی۔ریاستی حکومت اور مسلم اسکالرز نے لوگوں سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنے گھروں میں عید کی نماز پڑھیں ، کیوں کہ روزانہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملات بڑھتے جارہے ہیں۔جب کہ وہاں جم کرانتخابی ریلیاں کی گئیں۔عیدکے لیے سامان خریدنے کے لیے حکومت نے لاک ڈاؤن میں کچھ نرمی دی تھی۔وزیراعلیٰ پنارائی وجین نے لوگوں سے کہا تھا کہ وہ پابندیوں کی پیروی کریں اور گھروں میں نماز پڑھیں۔چاند نظر نہ آنے کے باوجود کیرالہ کے علما نے منگل کے روز کہاہے کہ عید 13 مئی کو منائی جائے گی۔گذشتہ سال بھی عید کا تہوار لاک ڈاؤن کے دوران منایا گیا تھا۔

You might also like