Baseerat Online News Portal

اجیت پوارکے محکمہ کے لیے میڈیا ایجنسی کی تشکیل کافیصلہ منسوخ

ممبئی 13مئی(بی این ایس )
مہاراشٹراکے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار نے اپنے محکمہ کے لیے الگ میڈیا ایجنسی کی تقرری منسوخ کردی ہے۔ اب محکمہ انفارمیشن اینڈ ریلیشنز اپنے محکمہ کے کام کو عام کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔ اجیت پوارکے لیے کوئی الگ ایجنسی مقرر نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی چیف منسٹر کے کاموں کی تشہیرکے لیے ریاستی حکومت نے 6 کروڑ کے قریب رقم بھی منظور کی تھی۔ لیکن اپوزیشن نے مہاراشٹرا حکومت کو ایشو بنا کر اس کی مخالفت کرنا شروع کردی تھی۔ اپوزیشن کی مذمت کی وجہ سے اجیت پوارنے اپنا فیصلہ منسوخ کردیا ہے۔ اس فیصلے کی منسوخی کے بعد بی جے پی کے ترجمان رام کدم نے کہاہے کہ حکومت ، جس نے سوشل میڈیا پر6 کروڑ خرچ کرنے کے حکم کو مسترد کیا ، اس کا جواب دینا چاہیے کہ یہ رقم مشہور شخصیات کے پاس کیسے جانی تھی؟ یا کس کی ہے؟

You might also like