Baseerat Online News Portal

مولانا حبیب الرحمن اعظمی دارالعلوم دیوبند کے ممتاز عالم اورماہر علم حدیث تھے:مولانا انیس الرحمن قاسمی

پھلواری شریف،13مئی(پریس ریلیز)آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدر مولانا انیس الرحمن قاسمی چیرمین ابوالکلام ریسرچ فاؤنڈیشن نے اپنے تعزیتی بیان میں کہاکہ دارالعلوم دیوبند کے ممتاز استاذ،علم حدیث و فن اسماء الرجال میں دست گاہ رکھنے والے عالم مولانا حبیب الرحمن اعظمی کے سانحہ ارتحال کی افسوسناک اورروح فرسا خبر موصول ہوئی۔(انا للہ اناالیہ راجعون) مولانا علم حدیث کے ممتاز استاذ اور کئی اہم کتابوں کے مصنف تھے،آپ نے علمِ حدیث کے متعلقات پر کئی اہم کتابیں لکھیں، لگ بھگ تین عشروں تک ماہنامہ رسالہ ”دارالعلوم“کی ادارت کی،، ان کا درسِ حدیث اپنے خاص رنگ و آہنگ کی وجہ سے طلبہ و علما میں بے پناہ مقبول تھا، مولانا اپنے وطن اعظم گڑھ میں تھے، وہیں طبیعت خراب ہوئی، جس کے بعد انھیں داخل اسپتال کیا گیا تھا؛ مگر مولانا جاں بر نہ ہو سکے اور آج ان کا انتقال ہوگیا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اورجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے اورپسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے۔دارالعلوم دیوبند اورملت اسلامیہ کو آپ کا نعم البدل عطافرمائے،آپ کی خدمات جلیلہ کو قبول فرمائے اورسیئات کو حسنات سے مبدل فرمائے۔آمین یا رب العالمین

You might also like