Baseerat Online News Portal

عیدالفطر کے موقع سے مولانا انیس الرحمن قاسمی کا پیغام برادران اسلام کے نام

پھلواری شریف،13(پریس ریلیز)
آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدر مولانا انیس الرحمن قاسمی چیرمین ابوالکلام ریسرچ فاؤنڈیشن نے رمضان المبارک کے اختتام پر ملت اسلامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ رمضان کے دنوں میں جس طرح لوگوں نے اللہ کی عبادت،اس کے بندوں کے ساتھ ہمدردی،مریضوں کی دیکھ بھال اوردوا علاج میں دلچسپی لیا ہے،عید کے بعد بھی اسے جاری رکھیں،عید بلاشبہ قلب وقالب کے ساتھ اتحاد،اللہ کی کبریائی وبڑائی اوراس کی عبادت کے ساتھ شکر وشادمانی کادن ہے،اس لیے پورے سکون وشوق کے ساتھ رضاء الٰہی کو حاصل کریں،البتہ وبائی دور میں تین باتوں کا خاص خیال رکھیں۔
اول:نماز عیدوجمعہ وپنج گانہ کبھی بڑی جماعت سے ادا نہ کریں،صفوں میں دوری بناکر رکھیں،بخار اورکرونا سے متاثر افراد ہرگز جماعت میں شریک نہ ہوں،گھروں میں چند افرادایک ساتھ نماز ادا کرلیں،جموعی مصافحہ ومعانقہ نہ کریں۔
دوم:وباکی شدت ہے؛اس لیے خود بھی اپنی حفاظت کریں اوراپنے اہل خاندان اورسماج کے لوگوں کو بھی احتیاط کرنے کی تاکید کریں،عمومی اجتماعات اورسماجی جسمانی رابطہ سے پرہیز کریں اوردعاؤں کا اہتمام کریں،نیز عید کے دن صدقہ فطر ادا کریں۔
سوم:سماج کے ذمہ دار افراد،علماء،ائمہ،سیاسی وسماجی افراد،اداروں،انجمنوں اورسماجی کمیٹیوں کے ذمہ دار احتیاطی تدابیر سے عوام کو آگاہ کرے،اس پر عمل کرائے اورمتاثرین کے علاج،تیمارداری،دواؤں اورآکسیجن وغیرہ کی فراہمی میں دلچسپی لیں۔

You might also like