Baseerat Online News Portal

دہلی میں 18+افرادکو لگاتار دوسرے دن کوویکسین نہیں ، کوویشیلڈکابھی اسٹاک کم

نئی دہلی:۱۳؍مئی(بی این ایس)
حکومت نے ویکسین بیرون ملک سپلائی کر دی اب ملک میں ہی بحران ہوگیاہے۔ کوویکسین ملک کے دارالحکومت دہلی میں 18 سے 44 سال کی عمر کے افرادکے لیے لگاتار دوسرے دن استعمال نہیں ہوگی۔ دوسری طرف ایک اور ویکسین کوویشیلڈکے پاس 8 دن کا اسٹاک باقی ہے۔ عام آدمی پارٹی (آپ) کی ایم ایل اے آتشی نے بتایاہے کہ جمعرات کو 74448 افرادکوویکسین دی گئی۔یہ تعداد باقی دنوں سے کم ہے کیونکہ جمعرات کو ڈسپنسری میں کم ویکسین دی جاتی ہے۔ انھوں نے کہاہے کہ مرکزی حکومت سے گزارش ہے کہ جلد از جلد یہ ویکسین فراہم کی جائے۔ اس وقت دونوں ویکسینوں کی کم ہی خوراکیں باقی ہیں۔ بہت سارے لوگوں کو دوسری خوراک لینا پڑتی ہے اگر صحیح وقت پر ویکسین نہیں ملتی ہے تودوسری خوراک ممکن نہیں ہوگی،ایسی صورت میں پہلی خوراک کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

You might also like