Baseerat Online News Portal

بہار میں لاک ڈائون کی 25 مئی تک توسیع

پٹنہ 13مئی(بی این ایس )
بہارمیں کورونا وائرس کی دوسری لہر پھیلنے کے درمیان بہار حکومت نے ریاست میں لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کردی ہے۔ لاک ڈاؤن کو بہار میں 25 مئی 2021 تک بڑھا دیا گیا ہے۔اس درمیان کچھ پابندیاں بڑھائی گئی ہیں جیسے سبزی پھل کی دکانیں چارگھنٹے کھلیں گی ،شادی میں بیس افرادشرکت کریںگے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ٹویٹ کرکے اس کے بارے میں معلومات دی ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ آج بہار میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کا ساتھی وزراء اورعہدیداروں کے ساتھ جائزہ لیا گیا۔ لاک ڈاؤن کا مثبت اثر نظر آتا ہے۔ لہٰذابہار میں لاک ڈاؤن کو اگلے 10 دن یعنی 16 سے 25 مئی 2021 تک بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

You might also like