Baseerat Online News Portal

مفتی عبدالرزاق خان بھوپالی نائب صدر جمعیۃعلماءہند وفات پاگئے

بھوپال: 26 مئی(بی این ایس) وسطِ ہند کے معروف مرکزی ادارے جامعہ اسلامیہ عربیہ (مسجد ترجمہ والی) بھوپال کے بانی و رئیس، شیخ الاسلام مولانا سید حسین احمد مدنیؒ کے شاگرد رشید، مجاہد جنگ آزادیِ ہند بقیۃالسلف حجۃالخلف حضرت مولانا مفتی عبدالرزاق خان صاحب آج 26 مئی 2021 شب تقریبا گیارہ بجے وفات پاگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔
مفتی صاحبؒ جمعیۃ علماء ہند(الف) کے مرکزی نائب صدر، جمعیۃعلماءمدھیہ پردیش و رابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند کے صوبائی صدر بھی تھے۔آپ صوبہ مدھیہ پردیش کی معروف علمی شخصیت تھے، آپ کا اثر و رسوخ حکومت کے ایوانوں تک تھا۔ آپ دارالعلوم دیوبند کے فارغ التحصیل تھے۔ مفتی صاحبؒ صوبہ مدھیہ پردیش کے سیکڑوں دینی اداروں کے سرپرست تھے۔ ان کے انتقال سے جہاں صوبہ مدھیہ پردیش کے مسلمانوں کو صدمہ پہنچا ہے، وہیں رابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند، جمعیۃ علماء ہند وغیرہ مرکزی تنظیموں میں بھی ایک ناقابل تلافی خلا محسوس کیا جائےگا۔

You might also like