Baseerat Online News Portal

سعودی عرب: مسافروں کو لانے کے لیے فضائی کمپنیوں کو اجازت نامہ جاری

سعودی سول ایوی ایشن کی جانب سے گیارہ ممالک سے آنے والے غیرملکیوں کےآنے کی پابندی ختم کیے جانے کے حوالے سے تمام فضائی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کومسافروں کو لانے کے لیے اجازت نامہ جاری کیا ہے۔
ویب نیوز اخبار 24 کے مطابق سول ایوی ایشن کی جانب سے فضائی سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کو جاری سرکلر میں کہا گیا کہ ہے کہ’ گیارہ ممالک سے آنے والے غیر ملکیوں کو مشروط اجازت جاری کر دی گئی ہے‘۔
جن ممالک سے غیر ملکی مسافروں کوآنے کی اجازت دی گئی ہیں ان میں امارات، جرمنی، امریکہ، آئرلینڈ، اٹلی، پرتگال، برطانیہ، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، فرانس اور جاپان شامل ہیں۔
گیارہ ممالک سے آنے والے وہ غیر ملکی جو کورونا وائرس سے بچاو کےلیے مقررہ شرائط پرپورا نہیں اترتے انہیں لازمی قرنطینہ کی پابندی کرنا ہو گی۔
واضح رہے سعودی وزارت داخلہ نے 2 فروری 2021 سے ہندوستان و پاکستان سمیت 20 ممالک سے مملکت آنے والے غیر ملکیوں پرپابندی عائد کی تھی جبکہ سعودی شہری، سفارتکاراور انکے اہل وعیال کے علاوہ طبی عملہ اس پابندی سے مستثنی تھا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے سنیچر کو جاری کئے جانے والے اعلامیے جس پر عمل درآمد اتوار سے کیا جائے گا اس سے مکمل طور پر وہی غیر ملکی مستفیض ہونگے جنہوں نے کورونا ویکسین لگوائی ہے یا انہیں کورونا سے صحتیاب ہوئے چھ ماہ سے کم عرصہ ہوا ہے۔
دیگر غیرملکیوں کو مملکت آنے کے بعد اپنے خرچ پر ہوٹل میں قرنطینہ ہوا پڑے گا۔
You might also like