Baseerat Online News Portal

امارات میں چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ایک ہزار 812 نئے مریض

متاثرین کی تعداد بڑھ کر 5 لاکھ 67 ہزار 263 ہو گئی

متحدہ عرب امارات میں سنیچر 29 مئی کو پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ایک ہزار 812 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
نئے مریض مختلف قومیت سے ہیں، ان سب کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔ نئے کیسز کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 5 لاکھ 67 ہزار 263 ہوگئی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 2 لاکھ 4 ہزار 487 ٹیسٹ کیے گئے ہیں‘۔
وزارت نے بتایا کہ’ وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید ایک ہزار 779 صحتیاب ہوئے ہیں۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 5 لاکھ 47 ہزار 8 ہوگئی‘۔
 بیان کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 5 چل بسے۔ وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 673 ہوگئی‘۔
 وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔
عالوہ ازیں وزارت صحت نے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مزید ایک لاکھ 14 ہزار 55 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک ایک کروڑ 26 لاکھ 46 ہزار 25 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
You might also like