Baseerat Online News Portal

سعودی عرب: کورونا کے ایک ہزار 106 نئے کسیز، مزید 14 اموات

اب تک چار لاکھ 48 ہزار 284 افراد کورونا پوزیٹو پائے گئے ہیں

سعودی عرب میں چند دنوں سے کورونا کے نئے کیسز بدستور ایک ہزار سے زیادہ ہیں۔ ایکٹیو کیسز دس ہزار سے بڑھ گئے۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 106 نئے مریض سامنے آئے جبکہ  ایک ہزار 274 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 14 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر سات ہزار 334 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 10 ہزار 13 ہو گئی ہے، جن میں سے ایک ہزار 394 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض  مکہ ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 325 ہے جبکہ ریاض ریجن میں 319 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔‘
شرقیہ ریجن میں 143، مدینہ ریجن میں 80، عسیر ریجن میں67، جازان ریجن میں 52، القصیم ریجن میں 31، تبوک ریجن میں 23، حائل ریجن میں 15، نجران ریجن میں 21، الباحہ ریجن میں 16، الحدود الشمالیہ میں 10 جبکہ الجوف ریجن میں 4 مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک چار لاکھ 48 ہزار 284 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے چار لاکھ 30 ہزار 937 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘
You might also like