Baseerat Online News Portal

اسرائیل نے رام اللہ میں یہودیوں کے لیے 350 مکانات کی تعمیر شروع کر دی

قابض صہیونی  حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر  رام اللہ میں بیت ایل یہودی کالونی  کی توسیع کرتےہوئے اس کالونی میں ساڑھے تین سو گھروں کی تعمیر شروع کر دی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق  گذشتہ روز  بیت ایل کالونی میں یہودی آباد کاروں کے لیے گھروں کی تعمیر سے قبل ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں متعدد اسرائیلی وزرا نے  بھی شرکت کی۔ اس کالونی میں مکانات کی تعمیر کا فیصلہ چند ہفتے قبل کیا گیا تھا۔

اس نئے  منصوبے  کے افتتاح کے موقعے پر  اسرائیلی وزیر تعلیم ، وزیر صحت، داخلی سلامتی کے وزیر اور وزیر برائے علاقائی تعاون نے بھی شرکت کی۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی سول ایڈمنسٹریشن نے چند  ہفتے قبل بیت ایل یہودی کالونی  میں فلسطینی اراضی پر یہودی  آباد کاروں کے لیے 350 گھروں کی تعمیر کی منظوری دی تھی۔

You might also like