Baseerat Online News Portal

راڑھی جنوبی پنچایت میں کسانوں کے درمیان مفت دھان کا بیج تقسیم 

 

رفیع ساگر /بی این ایس

جالے۔ کورونا وائرس جیسی وبا کے پھیلاو کے بعد لاک ڈاون سے لوگوں کی مالی حالت کمزور ہو چکی ہے جس کی وجہ سے حکومت کی جانب سے کسانوں کے گھر تک مفت میں دھان کا بیج فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی۔

بہار حکومت نے کسانوں کے گھروں تک دھان کا بہتر بیج پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اسی مہم کے تحت راڑھی جنوبی پنچایت کے کسانوں کے گھروں تک مفت دھان کا بیج پہنچایا گیا۔ اس پروگرام میں پنچایت کے مکھیا ڈاکٹر راگھویندر پرساد ،زراعت کوآرڈینیٹر ، بیج بیج دکاندار منیش کمار ، مکھدیو جھا ، کملا کانت جھا ، مہادیو مشرا ،موہن ساہ ، کھڑ کھڑ پاسوان ، مینا دیوی ، سبودھ منڈل ،رام شرن شرما اور درجنوں کسان موجود تھے۔ یہ پروگرام بہاری میں واقع لائبریری کم آنگن واڑی مرکز میں ہوا۔

 

 

You might also like