Baseerat Online News Portal

اعظم خاں کی طبیعت بہتر ، نارمل وار ڈ میں شفٹ  کورونا رپورٹ بھی نگیٹو اہل خانہ سمیت حامیوں نے لی راحت کی سانس

 

لکھنؤ؍ ۱١؍ جون (سعید ہاشمی )سابق کابینی وزیر اعظم خاں کی طبیعت میں تیزی کے ساتھ سدھار ہورہا ہے ، انہیں آئی سی یو سے نکال کر نارمل وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ہے ۔اور سینیئر لیڈر کی رپورٹ بھی نگیٹیو آئی ہے ۔جس سے اہل خانہ سمیت حامیوں راحت سانس لی ہے ۔واضح رہے کہ اعظم خاں ۱۲مئی کو سیتاپور جیل سے میدانتا ہاسپٹل لکھنؤ میں بھرتی کرایا گیا تھا جہاں بخار وغیرہ کی وجہ سے انکی کورونا رپورٹ بھی پازیٹیو آئی تھی ،ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے ماہرڈاکٹروں کی ٹیم کی نگرانی میں اعظم خاں کا علاج جاری ہے ۔اس سلسلے میں بڑے صاحبزادے ادیب اعظم خاں نے نمائندہ سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ حالانکہ درمیان میںابو کی طبیعت میں اتارچڑھائوکے سبب کچھ دیر کیلئے طبیعت تشویشناک بھی ہوگئی تھی جو علاج کا حصہ تھی ریکاوری میں وقت تو درکار ہوتا ہے لیکن ڈاکٹروں کی محنت اور چاہنے والوں کی دعائوں کی بدولت وہ پہلے سے بہت بہتر ہیں اور انکی رپورٹ بھی نگیٹیو آچکی ہے ۔ادیب اعظم خاں نے لوگوں سے مکمل شفایابی کیلئے دعائو کی اپیل کی ہے۔

You might also like