Baseerat Online News Portal

یوپی بی جے پی میں عدم اطمینان کی خبروں کے درمیان دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملیں گے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ 

 

نئی دہلی۔۱۰؍جون:  اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ اور بی جے پی کے صدر جے پی نڈا سے ملیں گے۔ ان کی میٹنگ ایسے وقت میں ہورہی ہے جب بھارتیہ جنتا پارٹی کی اتر پردیش یونٹس میں عدم اطمینان کی خبریںآرہی ہیں۔ یہاں تک کہ انہیں عہدے سے ہٹانے کی بھی آواز بلند ہوئی تھی ، لیکن پارٹی کی جانب سے کی جانے والی تشخیص کے بعد اس طرح کا پیغام دیا گیا کہ سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے۔وزیر اعلی یوگی کے خلاف پارٹی کے اندر بی جے پی کے بہت سے رہنماؤں میں عدم اطمینان کی خبریں آ رہی ہیں۔ معلومات کے مطابق ان لوگوں کو اس بات کا شکوہ ہے کہ یوگی حکومت نے کورونا بحران سے موثر طریقے سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے۔ معلومات کے مطابق یوگی آدتیہ ناتھ دو دنوں تک دہلی میں قیام کریں گے۔ وہ آج وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کریں گے، جبکہ وہ کل وزیر اعظم مودی اور جے پی نڈا سے ملاقات کریں گے۔ وہ آج شام امیت شاہ سے ملیںگے ۔ جبکہ کل صبح 10.45 بجے وہ وزیر اعظم سے ملنے جائیں گے۔ اس کے بعد وہ رات 12.30 بجے جے پی نڈا سے ملاقات کریں گے۔

You might also like