Baseerat Online News Portal

وی آئی پی اترپردیش میں اسمبلی انتخابات لڑے گی : عارف کمال 

 

رفیع ساگر /بی این ایس

جالے۔ وکاس شیل انسان پارٹی کے قومی اقلیتی صدر و قومی ترجمان محمد عارف کمال نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکاس شیل انسان پارٹی اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2022 پوری طاقت کے ساتھ لڑے گی ،اس کے لئے پارٹی تنظیم کو وسعت دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی لکھنؤ میں پارٹی دفتر قائم کیا جائے گا ۔پارٹی کے سینئر رہنما اترپردیش کا دورہ کریں گے ساتھ ہی پارٹی مبصرین کی تقرری بھی کرے گی جو پارٹی کے کام کو دیکھیں گے۔ مسٹر عارف کمال نے کہا کہ تمام مذاہب اور برادری کے لوگ قومی صدر و وزیر مکیش سہنی سے ملاقات کر رہے ہیں اور ان پر زور دے رہے ہیں کہ وہ آکر اسمبلی انتخابات کو مضبوطی سے لڑیں ہم پارٹی کی ہر طرح سے حمایت کریں گے ۔اس لئے پارٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم 2022 کے اسمبلی انتخابات پوری طاقت کے ساتھ لڑیں گے کیونکہ وہاں کی مختلف پارٹیاں بھی ہماری پارٹی کے ساتھ تعاون کرنا چاہتی ہیں اور مکمل تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔

 

You might also like