Baseerat Online News Portal

سڑک حادثے میں بائک سوار 2 نوجوان سمیت 3 زخمی، ڈی ایم ای ایچ ریفر

 

رفیع ساگر /بی این ایس

جالے۔ کیوٹی تھانہ علاقہ کے دربھنگہ ۔جئے نگر نیشنل ہائی وے 527 پر پلس ٹو رام جلم ہائی اسکول کیوٹی-بنواڑی کے قریب ہفتہ کے روز وان کی ٹھوکر سے بائلک سوار 2 نوجوان سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد لوگوں میں افراتفری مچ گئی ۔اطلاع ملنے پر زخمی کے اہل خانہ پریشان ہوگئے۔اس واقعہ میں زخمی 3 افراد کو کیوٹی پی ایچ سی سے حالت تشویشناک قرار دیکر ڈی ایم سی ایچ ریفر کردیا گیاہے۔ زخمیوں میں مدھوبنی ضلع کے اونسی اوپی کے دھیپوڑہ رہائشی مہیندر یادو کے لڑکے ویپن یادو، کیلاش رام کے لڑکے رنجیت رام اور جوبیٹر پاسوان کے لڑکے شمبھو پاسوان شامل ہیں۔واقعہ کے سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ وپن کمار رنجیت کے ساتھ ایک ہی بائک پر کیوٹی سے ڈھیپورہ اپنے گھر لوٹ رہا تھا جب کہ وان اونسی کی طرف سے دربھنگہ کی طرف آرہی تھی۔ اسی درمیان میں وان نے پلس ٹو رام جلم ہائی اسکول کے قریب ٹھوکر مار دی۔ واقعہ کے بعد وان ڈرائیور موقع کا فائدہ اٹھا کر جائے واردات سے فرار ہوگیا

You might also like