Baseerat Online News Portal

ڈیری فارم سے برآمد شراب معاملے کا اہم ملزم نونو سہنی گرفتار

 

رفیع ساگر /بی این ایس

جالے۔ سمری تھانہ کی پولیس نے جلوار پنچایت کے ٹینگوا اپ گریڈ مڈل اسکول کے احاطہ کے ڈیری فارم سے برآمد شراب کی بڑی کھیپ 426 لیٹر معاملہ کے کلیدی ملزم نونو سہنی کو گرفتار کر عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا ہے۔پولیس نونو سہنی کی تلاش کافی سرگرمی سے کر رہی تھی ۔ایس ایچ او ہری کشور یادو نے بتایا کہ گرفتار نونو سہنی نے ڈیری فارم میں پکڑی گئی شراب میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ موبائل فون کی سی ڈی آر سے یہ جانکاری جٹائی جارہی ہے کہ گرفتار ملزم کن کن شراب مافیا کے رابطے میں تھا اور اس نیٹ ورک کے پیچھے کن کا ہاتھ تھا۔بتایا جاتا ہے کہ نونو سہنی کافی عرصے سے شراب کے کاروبار سے وابستہ ہے۔پولیس اس سے پہلے بھی شراب کی کھیپ ایک گاچھی سے ضبط کی تھی لیکن اس وقت بھی نونو سہنی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ اسکول کے احاطے کا مرکزی دروازہ بند ہونے کی صورت میں ڈیری فارم پر اتنی بڑی مقدار میں شراب کی کھیپ کیسے پہنچی پولیس کئی نکات پر تفتیش کر رہی ہے۔

 

 

 

You might also like