Baseerat Online News Portal

وزیر جیوش کمار نے جالے ریفرل اسپتال کو دئے 2 آکسیجن كنسنٹریٹر کورونا کی تیسری لہر کی تیاری کو لیکر میڈیکل انچارج کو دی ہدایت

 

 

رفیع ساگر /بی این ایس

جالے۔ کورونا کی تیسری لہر کو دیکھتے ہوئے مقامی ایم ایل اے و لیبر منسٹر جیویش کمار نے سنیچر کے روز جالے ریفرل اسپتال پہنچ کر دس دس لیٹر کا 2 آکسیجن کنسنٹریٹر فراہم کرائی اور اسپتال کے میڈیکل انچارج ڈاکٹر گنیش جھا سے کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے تیاریاں شروع کر نے کے لئے ضروری ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کا مناسب علاج ہو اور اسپتال کی صاف صفائی کا پوری طرح خیال رکھیں۔وزیر مسٹر جیویش کمار نے کورونا وائرس کے حوالے سے کہا کہ اس مشکل کی گھڑی میں ہم سبھوں کا یہ فرض ہے کہ جو لوگ کورونا سے متاثر ہیں انکا مناسب علاج اسپتالوں میں ہو سکے جس کے لئے حکومت ہر طرح کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ویویکا نند ٹھاکر،ڈاکٹر كمود رنجن، ڈاکٹر انجنی کمار جھا، ویپن کمار پاٹھک کے علاہ دیگر کارکنان موجود تھے

You might also like