Baseerat Online News Portal

علمائے حق کو “حیات المشایخ” پلیٹ فارم کے ذریعے جانیےـ

 

نئی دہلی /٢١جون

لوگوں کو معاصر علماء سے جوڑنے اور گذشتہ صدی کے اکابر سے روشناس کرانے کے لئے عاقب انجم عافی نے “حیات المشایخ” نام سے ایک پلیٹ پارم شروع کیا ہےـ عافی نے اپنے ایک ٹویٹ میں اس بات کا اظہار کیا اس زمانے میں بہت سے ایسے علمائے حق ہیں، جو ملتِ اسلامیہ کی بے حد خدمت کرنے کے باوجود بھی گمنام رہتے ہیں، ان سے عوام استفادہ کرے، یہ حیات المشایخ پلیٹ فارم کے عزائم میں ہےـ یہ پلیٹ فارم باقاعدہ 16 جون 2021 کو شروع کیا گیاـ

 

حیات المشایخ پلیٹ فارم فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام پر شروع کیا ہےـ عاقب انجم عافی بذاتِ خود ایک سوانحی محقق اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علم ہیں. علمائے دیوبند کی حیات کے سلسلے میں وہ کافی علم رکھتے ہیں. “حیات المشایخ” کے سلسلے میں ان کے ساتھ جنوبی افریقہ کے عالم مولانا محمد ابن اسماعیل سنجالوی بھی شامل ہیں.

You might also like