Baseerat Online News Portal

مردوں کے لیے چاندی کی انگوٹھی کا وزن

بقلم: مفتی محمداشرف قاسمی

دارالافتاء:شہرمہدپور، اُجین(ایم پی)

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
سوال:چاندی کی انگوٹھی کتنے وزن(گرام)تک مردوں کا پہننا جائز ہے؟

بندہ خدا، ممبئی

الجواب حامداومصلیا ومسلماامابعد:

ایک مثقال یعنی 4گرام،374ملی گرام تک یا اس سے کم وزن میں چاندی کی انگوٹھی مردوں کے لیے حلال اورجائز ہے۔
ولایزیدوزنہ علی مثقال لقولہ علیہ السلام:اتخذہ من ورق ولاتزدہ علی مثقال(بحرالرئق ج 8ص350 زکریا)
ولایتخذ ای الرجل الابالفضۃ ولایزیدہ علی مثقال (الدر المختارمع الردالمحتار،ج9 ص517 زکریا)
فقط
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ:
(مفتی)محمداشرف قاسمی،
خادم الافتاء:شہرمہدپور، اُجین(ایم پی)
2ذی قعدہ 1442ھ
مطابق 12جون2021ء
[email protected]
تصدیق:
مفتی محمد سلمان ناگوری

ناقل: محمد فیضان خان

You might also like