Baseerat Online News Portal

جنوبی افریقہ کے مشہور مفتی ابراھیم ڈیسائی صاحب کا 15 جولائی کو انتقال ہواـ پچھلے کئی روز سے ان کی طبیعت خراب چل رہی تھی.

 

16جنوبی/ جنوبی افریقہ (بی این ایس)

مفتی ابراھیم جامعہ ڈابھیل کے فاضل اور مفتی محمود حسن گنگوہی کے خلیفہ مجاز تھےـ انہوں نے 90 کے اوائل "AskImam” فتویٰ پورٹل شروع کیا اور 2011 میں دار الافتاء محمودیہ قائم فرمایاـ وہ مدرسہ تعلیم الدین اسپینگو بیچ میں دس سال تک خدمتِ تدریس میں رہے اور پھر اگلے دس سال مدرسہ انعامیہ میں شیخ الحدیث رہےـ ان کے فتاویٰ Contemporary Fatawa کے نام سے چار جلدوں میں شائع ہوئے ہیں. ان کی کئی اور تصانیف ہیں. ان کے شاگرد عالمِ اسلام میں پھیلے ہوئے ہیں. مفتی صاحب کی پیدائش 16 جنوری 1963 کو کے-زیڈ-این کے علاقہ رچمانڈ میں ہوئی تھی

ان کی وفات پر یاسر ندیم الواجدی، مفتی محمد آدم الکوثری اور دیگر علماء نے غم کا اظہار کیاـ

You might also like