Baseerat Online News Portal

فلسطینیوں نے تنہا ’سنچری ڈیل‘ کو ناکام بنایا: عزام الاحمد

آن لائن نیوزڈیسک
فلسطینی تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن عزام الاحمد نے عرب پارلیمانی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم نے تن تنہا امریکا کی سنچری ڈیل کو ناکام بنایا ہے۔ اس موقعے پر اردنی رکن پارلیمنٹ خلیل عطیہ نے عزام الاحمد کو جواب دیا کہ فلسطینیوں نےتنہا سنچری ڈیل ناکام نہیں بنائی بلکہ اردن کے فرمانروا اور اردنی حکومت بھی اس سازش کو ناکام بنانے میں پیش پیش رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اردن ہمیشہ فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور فلسطینیوں کے آئینی حقوق کی حمایت کی ہے۔اردنی رکن پارلیمنٹ کاکہنا تھا کہ فلسطینی قوم اور قیادت تنہا نہیں۔ اردن ہمیشہ فلسطینی قوم کے ساتھ رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سنچری ڈیل کو ناکام بنانے میں شاہ عبداللہ دوم اور اردنی حکومت فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

You might also like