Baseerat Online News Portal

نیپال کے نئے وزیراعظم بھارت کے ساتھ مستحکم رشتوں کے خواہاں

نیپال کے نئے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبانے کہا ہے کہ وہ دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے اور عوام سے عوام کے تعلقات بڑھانے کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔وزیر اعظم مودی نے نیپال کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں ، ایوان نمائندگان میں اعتماد کاووٹ حاصل کرنے پر دیوبا کو مبارکباد دی تھی۔مودی نے ٹویٹ کیا ہے کہ وزیر اعظم شیر بہادر دیوبہ کو مبارکباد اور کامیاب مدت کے لیے نیک تمنائیں۔ میں ان کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔دیوبا نے مبارکباد کے پیغام پر اپنے ہندوستانی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا اور دوطرفہ تعلقات کومستحکم کرنے کے لیے دونوں ہمسایہ ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ، مبارکبادی پیغام کے لیے آپ کابہت بہت شکریہ۔

You might also like