Baseerat Online News Portal

یا تو بی جے پی قومی سلامتی میں ناکام یاجاسوسی کی مجرم ،اکھلیش یادوکاحملہ

نئی دہلی۲۰؍جولائی:پیگاسس فون ہیکنگ کیس میں ایس پی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بھی بی جے پی کی مرکزی حکومت کاگھیراؤکیاہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے اس معاملے پر بی جے پی اور مودی سرکار کو نشانہ بنایا ہے۔ اکھلیش یادو نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ فون پر جاسوسی کرکے لوگوں کی ذاتی گفتگو سننا رازداری کے حق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اگر بی جے پی یہ کام کروا رہی ہے تو یہ سزاکے لائق ہے اور اگر بی جے پی حکومت کہتی ہے کہ اسے اس کی خبر نہیں ہے ، تو یہ قومی سلامتی پر اس کی ناکامی ہے۔ فون جاسوسی جمہوری جرم ہے۔ پیگاسس جاسوسی اسکینڈل کے معاملہ پرپارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں گرمی کا امکان ہے۔ایس پی ، کانگریس ، ترنمول کانگریس کے علاوہ ، بائیں بازو کی جماعتیں اور دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی اس معاملے پر حکومت کو نشانہ بنارہی ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی حکومت ایسے الزامات کو سیدھے مسترد کرنے میں بھی مصروف ہے۔ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوسرے دن اس مسئلے پرہنگامہ آرائی ہونے کا امکان ہے۔

You might also like