Baseerat Online News Portal

نائب صدر جمہوریہ نے عیدالاضحی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی

نئی دہلی۲۰؍جولائی:نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈونے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہاہے کہ’’ میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔قربانی کا تہوار عیدالاضحیٰ خدا کے لئے انتہائی عقیدت کانمونہ ہے۔ہمارے ملک میں تہوار خاندانوں اور کمیونٹیز کے لئے ساتھ مل کر خوشیاں منانے کا موقع ہوتا ہے۔لیکن کووڈ-19 کی جاری وبا کی وجہ سے ہمیں اس سال قناعت پسندی سے کام لیتے ہوئے سادگی سے منانا ہوگا۔ میں سبھی سے اپیل کرتا ہوں کہ انتہائی احتیاط اور کووڈ کے حفاظتی ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے عید منائیں۔میں تمنا کرتا ہوں کہ عیدالاضحیٰ ہماری زندگیوں میں امن، ہم آہنگی اور خوشیاں لائے۔‘‘

You might also like