Baseerat Online News Portal

جب تک بی جے پی کو پورے ملک سے ہٹا نہیں لیتی، کھیلا ہوبے: ممتا

ممتا نے کہا کہ بی جے پی ایک ہائی لوڈیڈ وائرس پارٹی ہےجو کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہے۔ بے روزگاری بڑھ گئی ہے۔ گولی اور گالی کی سیاست چل رہی ہے۔

مغربی بنگال کی وزیراعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے اعلان کیا ہے کہ 16اگست کو پورے ملک میں ’کھیلا ہوبے ڈے‘ منایا جائے گا اور جب تک بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ہٹا نہیں لیں گی ’کھیل‘ ہوتا رہے گا۔ محترمہ بنرجی نے کہاکہ بی جے پی ایک ہائی لوڈیڈ وائرس پارٹی ہے۔ کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک بی جے پی ہے۔ بے روزگاری بڑھ گئی ہے۔ گولی اور گالی کی سیاست چل رہی ہے۔ مْحترمہ بنرجی نے ورچول طریقہ سے اجلاس سے خطاب کیا۔ اس دوران ان کے ساتھ پارٹی کے سینئر لیڈر پارتھ چٹرجی، مکل رائے اور پارٹی کے رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی بھی تھے۔ محترمہ بنرجی نے یوم شہید پر بی جے پی، وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ 16اگست کو ’کھیلا ہوبے‘ ڈے منایا جائے گا۔ پورے ملک سے جب تک بی جے پی کو نہیں ہٹا دیتی تب تک کھیل ہوتا رہے گا۔ ممتا بنرجی نے ورچول اجلاس میں مسٹر مودی پر جم کر حملہ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے فون ٹیپ کئے گئے ہیں۔ اس معاملہ میں سپریم کورٹ کو قدم اٹھانا چاہئے۔

You might also like